Popular posts from this blog
اپنے والدین کی قدر کریں
جن کا ماں باپ نہیں وہ ان کے لیے دعا کریں اور صدقہ دیں اور ان کی اچهی تربیت کو یاد کریں اور نیک کام کریں تاکہ ان کو ثواب ہو.اور جن کے ماں باپ ہیں انکی قدر کریں اور ماں باپ کی محبت کو دنیاوی پیمانوں سے نہ تولیں اور اپنے سلوک کو ماں باپ کے سلوک کے تابع نہ کریں اگر کبهی آپ کو محسوس بهی ہو آپ پر انکی طرف سے حق تلفی ہوئی ہے یا زیادتی تو پهر بهی ان کے ساته حسن سلوک کریں کیونکہ جتنا میرا دین کا علم ہےوہ یہ کہ اللہ نے ماں باپ کی کسی بهی حال میں نافرمانی کی اجازت نہیں الا یہ کہ وہ شرک پر مجبور کریں اور والدین کی نافرمانی کبیرہ گناہ ہےشرک کے بعد اور ماں باپ کے اعمال کا حساب اللہ کے ذمے ہے اولاد کو کسی بهی صورت میں بهی بدتمیزی کی اجازت نہیں دی گئی.اپنے روٹهے ہوئے ماں باپ کو اللہ کے لیے منا لیں ماں باپ وہ ہیرے موتی ہیں گم ہو جائیں توپهر نہیں ملتے ان کی اصل قدر انکے کهونے کے بعد معلوم ہوتی ہے اللہ تعالی ہماری ان تمام کوتاہیوں کو معاف فرمائے جو ماں باپ کے معاملے میں ہوئیں. دعا کیجیے کہ اللہ تعالی میرے ابوجان کو ایمان والی لمبی اور صحت مند زندگی دے آمین یا رب العالمین
Comments
Post a Comment